اپنے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کا آسان اور محفوظ ترین طریقہ
پاس کیز پاس ورڈز کا زیادہ آسان اور محفوظ متبادل ہیں۔ ان سے آپ صرف اپنے فنگر پرنٹ، چہرے کے اسکین یا اسکرین لاک کے ذریعے سائن ان کر سکتے ہیں۔
-
آسان
پاس کیز ایک سہل اور آسان تجربہ فراہم کرتی ہیں جو آپ کے Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لیے آپ کے آلے کے قفل کا استعمال کرتا ہے، جیسے آپ کا فنگر پرنٹ، چہرہ، پن یا پیٹرن۔
-
محفوظ
پاس کیز مضبوط ترین تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ ان کا کبھی بھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا اور نہ ہی انہیں دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سے آپ کی نجی معلومات کو حملہ آوروں سے محفوظ رکھنے میں مدد ملتی ہے۔
-
نجی
آپ کا بایو میٹرک ڈیٹا، جیسے فنگر پرنٹ یا چہرے کا اسکین، آپ کے ذاتی آلے پر اسٹور ہوتا ہے اور اس کا اشتراک کبھی بھی Google کے ساتھ نہیں کیا جاتا ہے۔
یہ بالکل آسان ہے
آپ کو Google اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے اور اپنے آلے کے ساتھ اپنی پاس کی سیٹ کرنے کے علاوہ کچھ اور کرنے کی ضرورت نہیں ہے!